Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Official Press Release

سال 2024 تا 2025 کے ترقیاتی بجٹ میں ہیپاٹائٹس، ذیابیطس اور غذائی قلت کے خلاف قومی مہم کا آغاز

June 25, 2024
 سال 2024 تا 2025 کے ترقیاتی بجٹ میں ہیپاٹائٹس، ذیابیطس اور غذائی قلت کے خلاف قومی مہم کا آغاز



سال 2024 تا 2025 کے ترقیاتی بجٹ میں ہیپاٹائٹس، ذیابیطس اور غذائی قلت کے خلاف قومی مہم کا آغاز

وفاقی حکومت جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور ای پاکستان کےّوژن کے تحت خواتیںن کی معاشی ترقی کے لیے خاطر خواہ اقدامات اٹھا رہی ہے

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے ان خیالات کا اظہار خواتین اور انکی صحت سے متعلقہ قومی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب میں کیا، کانفرنس کا عنوان "پاکستان میں خواتین کے لیے صحت کی نگہداشت کا جامع حل " تھا۔ اپنی تقریر میں، وفاقی وزیر نے خواتین کی صحت اور تعلیم کو قومی ترقی کے لیے ایک سنگ بنیاد قرار دیا۔

وفاقی وزیر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کوئی بھی ملک اس کی خواتین کی آبادی جو 50 فیصد آبادی پر مشتمل ہے کی بھرپور شرکت کے بغیر ترقی حاصل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے خواتین میں خواندگی کی شرح 90 فیصد حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا، جیسا کہ گزشتہ پچاس سالوں میں ایشیا کے تیزی سے ترقی پذیر ممالک میں دیکھا گیا ہے۔ جناب احسن اقبال نے نشاندہی کی کہ جن ممالک کی قومی ترقی میں خواتین کی شرکت کی شرح پچاس فیصد سے کم ہے وہ پائیدار ترقی میں کامیاب نہیں ہوئے۔

پروفیسراحسن اقبال نے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کے تحت خواتین کی بہبود کے لیے حکومت کے فعال اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے اور صحت کو یقینی بنانے کے لیے ترقیاتی بجٹ میں بیشتر اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 21ویں صدی کی ڈیجیٹل معیشت کے لیے حکومت نے بیشتر اقدامات اٹھائے ہیں جن کے تحت خواتین کو گھر سے کام کرنے کے بیشتر مواقع فراہم کریں گے۔

پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ حکومت موجودہ مالی سال میں وزیر اعظم کی زیر ہدایت صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر اہم اقدامات شروع کر رہی ہے۔ ان اقدامات میں ہیپاٹائٹس کے خاتمے کی مہم کا آغاز، ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کی روک تھام شامل ہے۔ حکومت کا مقصد آبادی میں اضافے کی شرح کو مستحکم کرنے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ غذائی سہولیات کو بڑھا کر اسکول کے بچوں میں غذائیت کی کمی کو دور کرنا بھی ہے۔

وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے گزشتہ دور حکومت میں وزارت منصوبہ بندی میں صنفی یونٹ کے قیام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسکا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ خواتین کی صحت اور بہبود کو تمام ترقیاتی اقدامات میں مربوط کیا جائے، جو ایک صحت مند معاشرے کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

وفاقی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خواتین کی بہبود پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے میں اولین ترجیح ہے۔