وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے ملٹی ماڈل ریجنل کنیکٹیویٹی منصوبے پر مشاورت کے لیے اہم اجلاس کی صدارت کی۔ وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ ایک اسٹریٹجک نوعیت کا منصوبہ ہے جو کہ اندرون ملک اور خطے کے درمیاں ٹرانسپورٹ و تجارت کی بہتری اور رابطہ کاری کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہوگا۔
اجلاس کے دوران اسٹریٹجک نیشنل کوریڈورز :سی پیک (CPEC) اور سینٹرل ایشیان ریپبلکس اکنامک کوریڈور(CAREC) کی ترقی، جغرافیائی پھیلاؤ (سڑکوں، ریلوے، ہوائی اڈوں) کو مؤثر بنانے، ملٹی موڈل ریجنل کنیکٹیویٹی میپ بنانے کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔
ملٹی ماڈل ریجنل کنیکٹیویٹی منصوبے کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے، روابط کو مربوط بنانے اور کراس بارڈر مقامات پر سہولیات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے سی پیک روٹ کے ساتھ ساتھ سپیشل اکنامک زونز کو فعال کرنا ہے تاکہ علاقائی روابط کو بہتر بنایا جا سکے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کر کے صنعتی ترقی کو فروغ دیا جا سکے، جس سے برآمدات میں اضافہ ہو گا۔
اجلاس میں کامرس، ریلویز ، ایوییشن ڈیویثن، وزارت سمندری امور اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے افسران نے شرکت کی۔