Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Official Press Release

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی کا بیجنگ، چائینہ سے پیغام

July 11, 2024
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی کا بیجنگ، چائینہ سے پیغام


وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سڈکا CIDCA (چائینہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کارپوریشن ایجنسی) کے تحت منعقد کی جانے والی مشترکہ ترقی پر اعلیٰ سطحی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی نے بیجنگ، چائینہ پہنچ کر خصوصی پیغام میں کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے عالمی ترقیاتی لائحہ عمل کی تشکیل میں پہل کی ہے۔اسکا مقصد یہ ہے کہ دنیا کے ممالک سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ایک دوسرے سے اشتراک کریں۔
اس کانفرنس میں دنیا کے دیگر اعلی عہدیدار اور وزرا کے ساتھ اپنے تجربات پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع فراہم ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم پاکستان کے دورہ چین کے دوران طے پانے والے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے چینی حکام سے بات چیت بھی ہوگی۔ سی پیک کا دوسرا مرحلہ جسے چین نے خود "اپ گریڈیڈ" مرحلہ کہا اسکے تحت ہم پر امید ہیں کہ ترقی کا ایک نیا دور شروع کریں گے۔