Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Official Press Release

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا نارووال میں روڈ کے افتتاح کے موقع پر عوام سے خطاب

July 28, 2024
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا نارووال میں روڈ کے افتتاح کے موقع پر عوام سے خطاب
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا نارووال میں روڈ کے افتتاح کے موقع پر عوام سے خطاب

ناروال کی عوام کا شکر گزار ہوں کہ 8 فروری کو الیکشن کے بعد چھٹی دفعہ اس ہلکے کی نمائندگی کا حق دیا۔

جب سیاست شروع کی تو میرے پاس کوئی دولت نہیں تھی جس سے عوام کو متاثر کر سکوں۔

میں نے صرف تعلیم کی دولت کے ساتھ اپنا سیاسی سفر شروع کیا ۔

یہ وعدہ کیا کہ عوام میرا ساتھ دے گی تو اس شہر کو امن، تعلیم اور ترقی سے سر شار کروں گا۔

یونیورسٹی آف نارووال میں سات ہزار سے زائد نوجوان زیر تعلیم ہیں جن میں پانچ ہزار طلبات ہیں۔

اگر یہ یونیورسٹی نہ بنتی تو یہ نوجوان کبھی یونیورسٹی کی تعلیم نہ حاصل کر پاتے

یہ خواتین یونیورسٹی سے گریجویشن کر کے نوکریاں حاصل کرنے میں کامیاب ہیں

یہ نوجوان خواتین کوریا، چین، جاپان میں پی ایچ ڈی کرنے جا رہی ہیں

یہ نوجوان خواتین پانچ ہزار خاندانوں کی قسمت بدل رہی ہیں

ایک پڑھی لکھی ماں آنے والی نسلوں کو تعمیر کرتی ہے۔

آج نارووال تعلیمی ترقی کی مثال بن چکا ہے۔

آج نارووال میں تعلیم کی وہ سہولت موجود ہے جو کئی ضلعوں میں نہیں

نارووال کے لوگوں کا مجھ پر اعتماد ہونے کی وجہ سے یہ سب ممکن ہوا

2018 کی ن لیگ حکومت کو سازش کر کے نہ ہٹایا جاتا تو آج عوام کا مہنگائی سے برا حال نہ ہوتا

ایٹمی طاقت ملک کو کوئی ایسا لیڈر نہیں چلا سکتا جس نے کبھی زنگی میں یونین کونسل نہیں چلائ۔

اس شخص نی ملک کا وہ نقصان کیا جیسے ایک اناڑی کے ہاتھ گاڑی لگ جائے اور گاڑی ہر کھائ میں گرتی چلی جائے

2013 سے 2018 کے دوران میں ہر روز یہ سوچتا تھا کہ کونسا نیا ترقیاتی منصوبہ شروع کیا جائے۔

آج ہر روز سوچتا ہوں کہ ترقیاتی منصوبوں کا بجٹ کیسے پورا کیا جائے۔

اس ملک میں فساد کا رستہ نہ روکہ گیا تو ہم قرضوں کی دلدل میں پھنس کر اپنی خود مختاری کھو بیٹھیں گے

عمران خان جیل میں بیٹھ کر برطانیہ کے صحافیوں کو کہتا ہےکہ میں پنجرے میں بند ہوں۔

آج وہ اسی سیل میں بند ہے جہاں مجھے بند کیا گیا لیکن کیا کبھی میں نے کوئی شور کیا

عمران خان کہتا تھا فوج کبھی نیوٹرل نہیں ہو سکتی اور آج کہتا ہے فوج نیوٹرل کیوں نہیں

عمران خان نے جھوٹ اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے پھیلانے میں وقت ضائع کیا

پی ٹی آئی نے چار سالوں میں ایک بھی ترقیاتی منصوبہ نہیں بنایا

پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو نفرت سے زہر آلود کر دیا

چین نے پاکستان میں پیسا لگایا اور پی ٹی آئی نے چور ڈاکو کے نعرے لگا کر سرمایہ کاروں کو بھگا دیا

اگلے پانچ سال پاکستان کے لیے اہم ہیں کیونکہ ہم نے بیمار معیشت کو ٹھیک کرنا ہے

نارووال کے لوگوں نے ہمیشہ اپنے سیاسی شعور کا استعمال کر کے ن لیگ کو کامیاب کرایا ہے