Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Official Press Release

وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے میں قومی سطح پر ڈیزاسٹر رسپانس کمیٹی کا تیسرا اجلاس

July 31, 2024
 وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے میں قومی سطح پر ڈیزاسٹر رسپانس کمیٹی کا تیسرا اجلاس
وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے میں قومی سطح پر ڈیزاسٹر رسپانس کمیٹی کا تیسرا اجلاس


وزیر اعظم نے مون سون کے دوران اداروں کے مابین موثر تعاون کیلئے ڈیزاسٹر رسپانس کمیٹی تشکیل دی تھی


اجلاس کی صدرات وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کی


احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں ممکنہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے فعال ردعمل کے منصوبوں کے لیے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال


وفاقی وزیر کا اداروں کے مابین رابطہ کاری کو موئثر بنانے، مشترکہ تربیتی مشقوں کے انعقاد اور مربوط ردعمل کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار


احسن اقبال کی صوبائی اداروں کو کسی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت


موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے ایک مربوط لائحہ عمل کی فوری ضرورت ہے، احسن اقبال


ہنگامی صورتحال کے موثر ریسپانس کو یقینی بنانے کے لیے این ڈی ایم اے کا کردار اہم ہے


ڈی آر سی کی تشکیل پاکستان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ فریم ورک کو مضبوط بنانے اور وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے کے لیے اہم قدم ہے، احسن اقبال


صوبائی ادارے مون سون بارشوں کے پیش نظر سانپ کے کاٹنے کی ویکسینیشن سمیت دیگر ضروریات کا بروقت انتظام کریں، احسن اقبال


کمیٹی کے مقاصد کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو انتہائی ذمہ داری کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، احسن اقبال

اجلاس کے اختتام میں احسن اقبال نے موبائل ڈیزاسٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا دورہ کیا