Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Official Press Release

احسن اقبال کی چینی ماہرین کے وفد سے ملاقات

July 31, 2024
احسن اقبال کی چینی ماہرین کے وفد سے ملاقات
چینی وزارت خارجہ کے سفیر وانگ فوکانگ ورکنگ گروپ کے سربراہی کر رہے ہیں

ورکنگ گروپ میں چین کی 10 وزارتوں کے ارکان ہیں۔


چین کے وفد کا یہ دورہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے زریعے اقتصادی مسائل حل کرنے کے لیے اہم ہے

ایکسپورٹ لیڈ گروتھ اسٹریٹجی کی طرف کیسے تبدیلی لائی جائے۔


جب ہم ترقی کرتے ہیں تو درآمدات بڑھ جاتی ہیں لیکن ہمارے پاس ترقی کے لیے مماثل زرمبادلہ نہیں ہوتا جس سے ادائیگیوں کے توازن کا بحران ہوتا ہے۔

پاکستان کی آبادی 240 ملین ہے جس میں41 فیصد 15 سال سے کم ہے, احسن اقبال

ہماری معیشت کا 24 فیصد حصہ زرعی ہے اور مینوفیکچرنگ صرف 12 فیصد ہے۔

ہم چین سے سیکھ سکتے ہیں کہ مینوفیکچرنگ کو کیسے بڑھایا جائے۔


پاکستان کی 10 مختلف فصلوں میں سب سے زیادہ پیداوار ہے لیکن اوسط پیداوار بہت کم ہے، احسن اقبال

پاکستان دنیا مین دودھ پیدا کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے، احسن اقبال

پاکستان میں ایک جانور کی اوسط پیداوار 1500 لیٹر ہے جبکہ عالمی سطح پر 6000 لیٹر فی جانور ہے۔

ہماری جی ڈی پی کی ترقی درآمد پر مبنی ہے، اسے برآمد پر مبنی ہونا چاہیے، احسن اقبال

تجارتی عدم توازن ہمیں خسارے کی طرف لے جارہا ہے۔

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہمارے لیے ایک چیلنج ہے، احسن اقبال

ویتنام کی آبادی ہماری آبادی کا نصف ہے لیکن ان کا ایف ڈی آئی 38 ملین ڈالر ہے، احسن اقبال

ہماری براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری صرف 2 ملین ڈالر ہے۔

آئی ایم ایف پروگرام کے نفاذ سے ملک میں مہنگائی کا آغاز ہوا، احسن اقبال

آئی ایم ایف نے ہمیں سبسڈی ختم کرنے پر مجبور کیا، احسن اقبال

سابقہ دور حکومت کی غیر ذمہ دارانہ منصوبہ بندی سے بڑے پیمانے پر روپے کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔