Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Official Press Release

وفاقی وزیر احسن اقبال کی یوم آزادی کے حوالے سے استحکام پاکستان کانفرنس کے شرکاء سے خطاب

August 13, 2024
وفاقی وزیر احسن اقبال کی یوم آزادی کے حوالے سے استحکام پاکستان کانفرنس کے شرکاء سے خطاب
وفاقی وزیر احسن اقبال کی یوم آزادی کے حوالے سے استحکام پاکستان کانفرنس کے شرکاء سے خطاب

آزادی کا دن کسی بھی قوم کے لیے خوشی اور اتحاد کا دن ہوتا ہے۔

آج کا دن ہمیں ہماری لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، احسن اقبال

23 مارچ 1940 کو قائد نے جب پاکستان کا خواب دیکھا تو کسی نے یقین نہیں کیا۔

کسی کو یقین نہیں تھا کہ یہ کمزور وسائل سے محروم لوگ ہندوستان میں ایک نئی ریاست قائم کریں گے، احسن اقبال

قوم نے مسلم لیگ کے پلیٹ فارم پر جمع ہو کر لازوال جدوجہد کی، احسن اقبال

پاکستان کا قیام ایک نظریے کی جیت تھی، احسن اقبال

قائد نے پاکستان اس لئے قائم نہیں کیا تھا کہ یہ دنیا کے غریب ملکوں کی فہرست میں شامل ہو۔

اس ملک نے مختصر عرصے میں جو حاصل کیا اسکی مثال نہیں ملتی، احسن اقبال

ان قائدین کو سلام جنھوں نے پہلے عشرے کے اندر ہی اس ملک کو کامیاب بنایا۔

آج یہ ملک دنیا کی ساتویں بڑی ایٹمی طاقت ہے، احسن اقبال


جس ملک میں سائیکل کے پرزے تک نہیں بنتے تھے وہ ملک جے ایف 17 بنا کر فضاؤں کو چیر رہا ہے، احسن اقبال

جس ملک میں مواصلاتی نظام نہیں تھا آج وہ فائبر آپٹک کے جدید انفراسٹرکچر کا حامل ہے

جس ملک میں ایک دو یونیورسٹیوں کے علاوہ کوئ اعلی درسگاہ نہیں تھی آج اس کے کونے کونے میں تعلیمی ادارے ہیں۔


1947 سے 2024 تک کے سفر میں کئی کامیابیاں دیکھنے کو ملیں، احسن اقبال


ہم نے تاریخی سفر طے کیا لیکن اگر ہم اپنا موازنہ دوسرے ممالک سے کریں تو بہت پیچھے رہ گئے ہیں، احسن اقبال


کوریا، ویتنام، ملائیشیا، چین، بنگلہ دیش کچھ سال پہلے تک ہم سے پیچھے تھے، احسن اقبال


کیا ان ممالک میں ذہانت، صلاحیت، دیانت اور وسائل ہم سے زیادہ ہیں، احسن اقبال

پاکستانی دوسرے ممالک سے زیادہ ذہین اور جفاکش ہیں

ترقی کا سفر ایک سائنس ہے، احسن اقبال

جس ملک نے ترقی کی ہے وہ چار اصولوں پر عمل کر کے ترقی کی صف میں شامل ہوا ہے امن، استحکام ،پالیسیوں کا تسلسل اوراصلاحات

جس ملک میں سیاسی استحکام نہیں ہوگا وہاں کوئی ایک پیسہ نہیں لگائے گا۔

کسی بھی ترقی یافتہ ملک میں پالیسیاں 10 سال سے پہلے نتیجہ خیز نہیں ہوتیں۔

ہم نے 1998 میں وژن 2010 پیش کیا اور دو سال بعد مارشل لاء لگ گیا، احسن اقبال

ہم نے 2013 میں وژن 2025 پیش کیا جسے 2018 میں نام نہاد تبدیلی کی بھینٹ چڑھا دیا۔

اس قوم نے ملک کی چابی ایسے اناڑی ڈرائیور کو دے دی جس نے کبھی یونین کونسل تک نہیں چلائی تھی، احسن اقبال

2018 میں پاکستان کی معیشت کو فریکچر کر دیا گیا جسکا پلستر آج بھی معیشت چڑھا رہی ہے، احسن اقبال


ہم ایک بار پھر معیشت کا پہیہ چلائیں گے اور نوجوانوں کو ایسا پاکستان دیں گے جو 2047 تک دنیا کی پہلی دس معیشتوں میں شامل ہوگا

پاکستان کو صرف سیاسی عدم استحکام، لانگ مارچ، دھرنوں اور فسادوں نے کمزور کیا، احسن اقبال

ارشد ندیم آج پاکستانیوں کا رول ماڈل ہے۔


وسائل کی کمی کے باوجود بانس کے نیزے سے اپنی ابتدائی مشقیں کرتا رہا، احسن اقبال

محنت اور لگن سے بڑھتا گیا اور راستے کھلتے گئے، احسن اقبال

پیرس کے وکٹری سٹینڈ پر دنیا کے سامنے پاکستانی پرچم بلند کر دیا۔


سچے مقصد کے ساتھ محنت کرنے سے تمام راستے کھلنے لگتے ہیں۔

نوجوانوں کے لیے سبق ہے کہ وسائل کی کمی کی وجہ سے اپنی منزل کو کبھی دھندلا نہ ہونے دیں، احسن اقبال

ارشد ندیم نے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا ہم تعلیم، صحت، سائنس، ٹیکنالوجی اور برآمدات میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلوائیں گے۔


2047 میں نوجوان نسل کا جو بھی نمائندہ میری جگہ کھڑا ہوگا اس کا سر فخر سے بلند ہوگا، احسن اقبال