Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Official Press Release

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اور خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت سی پیک کے منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس

August 20, 2024
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اور خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت سی پیک کے منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اور خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت سی پیک کے منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس

سیکرٹری پلاننگ اویس منظور سمرا، متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز، اداروں کے سربراہان اور اعلیٰ حکام کی شرکت

تمام ورکنگ گروپس کو اگست 2023 میں چین کے صدر کی جن پنگ کے تجویز کردہ 5 کاریڈورز پر کنسپٹ پیپرز تیار کرنے کی ہدایات دی گئی تھیں، احسن اقبال

کانسپٹ پیپرز کی تیاری کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے، احسن اقبال

حکومت پاکستان اور چین نے سی پیک فیز 2 کے تحت ان پانچ اقتصادی راہداریوں پر جلد از جلد کام شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے، احسن اقبال

سی پیک فیز 2 کے تمام منصوبے ان پانچ نئے کاریڈورز کے مطابق تیار کئیے جائیں، احسن اقبال

پانچ نئے کاریڈورز میں گروتھ، اکنامک ڈویلپمنٹ پروجیکٹس، انوویشن، گرین، اور ریجنل کنیکٹیویٹی شامل ہیں، احسن اقبال

یہ پانچوں کاریڈورز پاکستان کے اقتصادی ترقی کے فریم ورک "فائیو ای ایز" سے مطابقت رکھتے ہیں، احسن اقبال۔

کاریڈور برائے لائیولی ہوڈ کے تحت عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنا اور ملازمت کے مواقع پیدا کرنا شامل ہیں، احسن اقبال

انوویشن کاریڈور کے تحت جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نئے منصوبوں کا انعقاد اور نوجوانوں کو آئی ٹی میں مہارت دینا شامل ہے، احسن اقبال

اوپن ریجنل کوآپریشن کے تحت سی پیک کو سنٹرل ایشیا سے روابط کے فروغ اور دوستانہ تعلقات قائم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا، احسن اقبال

اگست کے آخر تک ان پانچ کاریڈورز پر جامع دستاویز تیار کی جائے گی، احسن اقبال

پانچوں کاریڈورز کے حوالے سے پاکستان کے یوم ورک سے متعلق تیار کردہ دستاویز چین کے وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کے دوران پیش کی جائے گی، احسن اقبال

متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور وزارتوں کے اعلیٰ حکام کو ان کاریڈورز پر مشترکہ پلان ترتیب دینے کی ہدایت

تمام وزارتیں سی پیک پورٹ فولیو کے تحت پانچ سالہ منصوبے تیار کریں اور انہیں جے سی سی کے سامنے پیش کریں، احسن اقبال

ستمبر میں زیادہ سے زیادہ جوائنٹ ورکنگ گروپس کے اجلاس منعقد کیے جائیں تاکہ آئندہ پانچ سالوں کے سی پیک کا لائحہ عمل تیار کیا جا سکے، احسن اقبال

ہمارا مقصد صنعتی و تجارتی ترقی اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہونا چاہیے، احسن اقبال

طویل المدتی منصوبوں کو ہر شعبے کے لحاظ سے بریک اپ کر کے ورکنگ گروپس میں شامل کیا جائے، احسن اقبال

تمام وزارتیں اگلے پندرہ دنوں میں سی پیک کے باقاعدہ پلان تیار کر کے پیش کریں، احسن اقبال

مشترکہ ورکنگ گروپ کے ایجنڈے اور مجوزہ منصوبوں کے انتخاب کے لیے ہفتہ وار میٹنگز منعقد کی جائیں، احسن اقبال

اگلے پانچ سال کا مجوزہ ایجنڈا اور پلان تیار کریں، احسن اقبال

ہمیں نہ صرف اپنا پانچ سالہ منصوبہ تیار کرنا چاہیے بلکہ چین کے سی پیک فیز 2 کے منصوبے کی بھی مکمل تفصیلات معلوم ہونی چاہیے، احسن اقبال

نئے آئیڈیاز پر مبنی منصوبے تیار کریں، احسن اقبال

اگلے مشترکہ ورکنگ گروپ اور جے سی سی کے اجلاس کے لیے مجوزہ منصوبوں پر کام جلد مکمل کیا جائے، احسن اقبال