Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Official Press Release

ترقی کے لئیے محض انفراسٹرکچر کافی نہیں، احسن اقبال تعلیم کے شعبے پر عدم توجہی ترقی کے سفر میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، احسن اقبال

August 23, 2024
ترقی کے لئیے محض انفراسٹرکچر کافی نہیں، احسن اقبال   تعلیم کے شعبے پر عدم توجہی ترقی کے سفر میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، احسن اقبال
[12:36 PM, 8/23/2024] Ayesha Plan2:

تعلیم کے شعبے پر عدم توجہی ترقی کے سفر میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، احسن اقبال

جس طرح لیپ ٹاپ بنا سوفٹ ویئر بے معنی ہے اسی طرح تعلیم کے بغیر ہم پائیدار ترقی کا تصور نہیں کر سکتے، احسن اقبال

تعلیم اور انسانی وسائل میں ترقی پائیدار معاشی اور معاشرتی ڈھانچے کی بنیاد رکھتے ہیں، احسن اقبال

دنیا میں کوئی ترقی یافتہ ملک ایسا نہیں جس نے تعلیم کے شعبے کو نظر انداز کر کے ترقی کی ہو، احسن اقبال

ہم نے وژن 2010 اور 2025 میں تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی کو اولیت دی، احسن اقبال

1999 میں جنرل مشرف نے مارشل لگایا تو میں نے اسے خط لکھا کہ وژن 2010 ہماری جماعت کی سیاسی دستاویز نہیں، احسن اقبال

جنرل مشرف کو لکھا کہ ملک کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لئیے وژن 2010 پر عملدرآمد جاری رکھا جائے، احسن اقبال

جنرل مشرف سے خط کے ذریعے درخواست کی کہ اپنی ٹیم میں سے کسی کو وژن 2010 پر عملدرآمد کی زمہ داری سونپی جائے ، احسن اقبال

جنرل مشرف کے پاس وژن 2010 پر عملدرآمد کے لئیے وقت نہیں تھا، احسن اقبال

جنرل مشرف طیارہ سازش کیس کی تیاری میں مصروف تھے، احسن اقبال

ہم نے وژن 2025 میں پہلا زینہ ہی انسانی وسائل کی ترقی کو قرار دیا، احسن اقبال

پالیسیوں کے عدم تسلسل اور معاشرے میں عدم برداشت نے ہمیں ترقی سے کوسوں دور رکھا ہوا ہے ، احسن اقبال

نفرت کے خاتمے، عدم برداشت پر قابو پانے کے لئیے مکالمے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ، احسن اقبال

ہر سطح پر مکالمہ ہوگا تو سب ایک دوسرے کا نکتہ نظر سمجھیں گے، باہمی احترام میں اضافہ ہوگا، اقبال

تعلیم کا عمل ماں کی گود سے ہی شروع ہو جاتا یے، احسن اقبال

تعلیمی ادارے میں پہنچ کر بچے کی خوابیدہ صلاحیتوں کو نکھارا جاتا یے، احسن اقبال

ہمیں ابتدائی و بنیادی تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، احسن اقبال

مجموعی طور پر سات کروڑ بچوں میں سے ڈھائی کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں یا وہ اسکول نہیں جاتے، احسن اقبال

کثیر تعداد میں بنیادی تعلیم سے محرومی ہمارے مستقبل کے لئیے بہت بڑا المیہ ثابت ہو سکتی ہے، احسن اقبال
[12:37 PM, 8/23/2024] Ayesha Plan2: ہم نے 2017 میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ضلعی سطح پر غربت کا تعین کرنے کے لئیے رپورٹ جاری کی، احسن اقبال

آج اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ہم نے ضلعی سطح پر تعلیم کی صورتحال پر اہم ترین رپورٹ جاری کی، احسن اقبال
[12:37 PM, 8/23/2024] Ayesha Plan2: میڈیا سیاسی جھگڑوں پر توجہ دینے کی بجائے تعلیم، صحت، سماجی سطح پر درپیش بنیادی مسائل کو کوریج دے، احسن اقبال

میڈیا پاکستان کو درپیش بنیادی مسائل کو موضوع بحث بنائے گا تو ہر ہر حلقے اور ضلع کی سطح پر ترقی کا عمل شروع ہو گا، احسن اقبال