Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Official Press Release

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی کچی کینال منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے اسلام آباد میں کچی کینال منصوبے کی بحالی کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔

September 2, 2024
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی کچی کینال  منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے اسلام آباد میں کچی کینال منصوبے کی بحالی کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے اسلام آباد میں کچی کینال منصوبے کی بحالی کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں چیئرمین واپڈا، نیب، این ایچ اے اور وزارت پانی کے نمائندگان، حکومت پنجاب اور حکومت بلوچستان کے سرکاری افسران اور وزارت منصوبہ بندی کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ کوئٹہ کے بعد کچی کینال منصوبے کو جلد از جلد بحال کرنے کی ہدایات دیں تھیں۔ اس منصوبے کا مقصد بلوچستان کو 500 کیوسک پانی فراہم کرنا، صوبے کی پانی کی اہم ضروریات کو پورا کرنا اور زراعت کے شعبے کو فروغ دینا ہے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے حکام کو کچی کینال منصوبے کی بحالی کی ہدایت کرتے ہوئے پاکستان کے موجودہ معاشی بحران کے پیش نظر اخراجات میں نہایت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ " پاکستان کے معاشی حالات تقاضہ کرتے ہیں کہ ایک ایک پیسہ سوچ سمجھ کر انتہائی محتاط طریقے سے خرچ کیا جائے"
منصوبے کو تیز کرنے کے لیے، وفاقی وزیر نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ اسکی لاگت کا جائزہ لیں اور اس شعبے میں مہارت رکھنے والی تھرڈ پارٹی کنسلٹنٹ کے ذریعے اس کی لاگت کے تخمینے کی تصدیق کروائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ حکام اس حوالے سے کام مکمل کر کے منصوبے کا پی سی-1 فوری طور پر سی ڈی ڈبلیو پی فورم کی منظوری کے لیے پیش کریں۔ انہوں نے آئندہ "ربیع فصل" کے لیے بروقت پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پروجیکٹ روڈ میپ کی تیاری کا بھی حکم دیا۔
بلوچستان میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور زرعی شعبے کی بہتری کے لیے کچی کینال منصوبے کی بحالی اشد ضروری ہے۔ اس منصوبے کو 2022 کے سیلاب سے نقصان پہنچا تھا۔