اسلام آباد نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ (این ڈی ایم آر ایف)کی جانب سےخیبرپختونخوا کے محکمہ زراعت، لائیو سٹاک، فشریز اینڈ کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کو صوبے میں ہارٹیکلچر کے فروغ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے ادارک کے لیے 2899.67 ملین روپے
گرانٹ جاری کر دی ہے.
تقریب کا باقاعدہ انعقاد وزارت منصوبہ بندی میں کیا گیا جسکے مہمان خصوصی سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی سید طفر علی شاہ تھے. سیکرٹری زراعت, لائیو اسٹاک خیبر پختونخواہ محمد اسرار خان اور سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ خیبر پختونخواہ شاہ محمود خان نے (ایم او یو) پہ دستخط کیے. واضح رہے کہ این ڈی ایم آر ایف وزارت منصوبہ بندی کے تحت کام کرنے والا ادارہ ہے کو ملک میں فورڈ سیکورٹی اور موسمیاتی تبدیلوں سے ہونے والے اثرات پر ملک کے چاروں صوبوں میں فنڈ کرتا ہے جس سے ملک کے کسانوں کی زندگی ہیں مثبت اثر ات مرتب ہوتے ہیں.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری منصوبہ بندی سید ظفر علی شاہ نے اس منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تاریخی منصوبہ ہے جس سے زیتون اور زعفران جیسی قیمتی فصلیں پیدا ہو گی. انکا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت تمام صوبوں میں فورڈ سیکورٹی, موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے مختلف منصبوں پر فنڈ جاری کرتی رہے گی جس سے کسانوں کی زندگی میں بہتری آئے گی۔
انکا کہنا تھا کہ اس منصوبے کے تحت تقریباً 100000 کسانوں کو مدد ملے گی جس سے انکی آمدنی میں اضافہ ہوگا جبکہ لاکھوں لوگوں کو روز گار کے مواقع بھی ملیں گے.
سید ظفر علی شاہ نے کہا کہ ہارٹیکلچر معیشت کا ایک اہم عنصر ہے اور اس طرح کے منصوبے ہمارے ملک کے کسانوں کے لئے انتہائی ضروری ہیں جنہیں وفاقی سطح پر بھی شروع کیا گیا ہے اور صوبوں کی بھی رہنمائی کی جا رہی ہے.
انکا مزید کہنا تھا کہ ملک کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے اور سیلاب ان میں سے ایک ہے جو براہ راست ہمارے زرعی شعبے کو متاثر کرتا ہے اور اس طرح کے منصوبے تباہی پر قابو پانے کے لیے بھی مفید ہیں.
قبل ازیں سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے پی نے بتایا کہ اس منصوبے کا بنیادی مقصد ممکنہ قابل کاشت اور قابل کاشت اراضی کا موثر استعمال ہے تاکہ زیتون کے تیل اور زعفران کی پیداوار کو بڑھایا جا سکے اور غیر ملکی ذخائر کو بچایا جا سکے۔ اس کے علاوہ، یہ غذائی تحفظ کو بہتر بنانے کے لیے موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کے تناظر میں موسمیاتی لچک کو فروغ دے گا.
***