Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Official Press Release

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی ترکی کے مذہبی امور کے صدر سے ملاقات, اسلام کی حقیقی تصویر کو عام کرنے پر زور

August 12, 2022
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی ترکی کے مذہبی امور کے صدر سے ملاقات, اسلام کی حقیقی تصویر کو عام کرنے پر زور
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے ترکی کے مذہبی امور کے صدر پروفیسر ڈاکٹر علی ایرباش سے ملاقات کے دوران گڈ گورننس، انسانی حقوق کے تحفظ اور سب کے لیے برابری اور ترقی کو یقینی بناتے ہوے اسلام کی حقیقی تصویر کو عام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے.

یہ ملاقات انقرہ میں ترکی کی مذہبی امور کے صدر پروفیسر ڈاکٹر علی ایرباش سے ایک وفد نے کی جسکی نمائندگی وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کی.

ملاقات میں وفاقی وزیر نے پاکستان اور ترکی کے درمیان مذہبی امور کی انتظامیہ پر تجربات کے تبادلے اور باہمی سیکھنے میں قریبی تعاون کی بھی خواہش کا اظہار کیا۔

دنوں کے درمیان ملاقات میں معاشروں کو عدم استحکام سے دوچار کرنے, مذہب کے استحصال سے لڑنے کے لیے مذہبی اداروں کی شراکت داری اور صلاحیتوں کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے.

وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ اسلام کی حقیقی تصویر کو عام کرنے اور معاشروں سے نفرت کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے.

ڈاکٹر پروفیسر علی مذہبی، تاریخی، سیاسی اور تہذیبی رشتوں میں دونوں ممالک کے مضبوط مشترکہ روابط کا اعادہ کیا. انہوں نے وفد کو مذہبی امور کے ڈھانچے، تنظیم اور کام کے بارے میں بھی وفد کو آگاہ کیا, جو کہ مذہبی امور کی نگرانی میں کرنے والا ملک کا مرکزی ادارہ ہے۔

مزید براہ انہوں نے ملک کے اندر اور بیرون ملک مذہبی اداروں کے انتظام میں ترکی کے تجربے کو بھی شیئر کیا.