Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Official Press Release

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت ملک میں سیلابی صورتحال پر جائزہ اجلاس

August 25, 2022

وزیر منصوبہ بندی کی متعلقہ حکام کو سیلاب زدہ علاقوں کے لئے سرکاری ڈاکٹرز کی ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت

ڈاکٹرز کی ٹیم کو فوری طور پر متاثرہ خاندانوں کے علاج معالجے کیلئے بھیجا جائے : وفاقی وزیر
آفت کی اس گھڑی میں غریب عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے : وفاقی وزیر

پاکستان میں اوسط سے زیادہ بارشیں ہوئیں جس سے سندھ اور بلوچستان کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے : وفاقی وزیر

وزارت تجارت ملک کے تمام چیمبرز آف کامرس کو متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کیلئے فنڈز اکھٹا کرنے کیلئے متحرک کرے: وفاقی وزیر

ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے چاکنگ پوائینٹس کی شناخت کی جائے : وفاقی وزیر

چاکنگ پوائنٹس پر پولیس اہلکار تعینات کر کے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے : وفاقی وزیر

وزیر منصوبہ بندی و ترقی روزانہ کی بنیاد پر سیلابی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں