Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Official Press Release

وفاقی وزیر منصوبہ بندی پرفیسر احسن اقبال کی اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کی خصوصی مشیر اردن کی شہزادی سارہ زید سے ملاقات

August 25, 2022
وفاقی وزیر منصوبہ بندی پرفیسر احسن اقبال کی اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کی خصوصی مشیر اردن کی شہزادی سارہ زید سے ملاقات
وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے صحت کے شعبہ میں بالخصوص بچوں میں غذاہیت کی کمی, زچہ وبچہ کہ دیکھ بھال جیسے مسائل کو اجاگر کرنے پہ زور دیا.

وفاقی وزیر نے ان ًخیالات کا اظہار جمعرات کو اقوام متحدہ کے ورلڈ پروگرام کی خصوصی مشیر  سارہ زید سے ملاقات میں کیا.

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے  خواتین اور بچوں کی صحت اور غذایت کی  اہمیت پر زور دیا. انکا مزید کہنا تھا کہ  کہ موجودہ حکومت صحت کے شعبہ بالخصوص بچوں میں غذاہی قلت,دیہی علاقوں میں صحت کی سہولیات کی سہولت کو بہتر بنانے میں موئثر اقدامات اٹھا رہی.

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ملک میں غربت سے متاثر اور غیر ترقی پذیر  اضلاع کی نشاندی کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے پاکستان کے سب سے زیادہ غیر ترقی یافتہ 20 اضلاع کی مربوط اور جامع حکمت بنا رہے ہیں
انکا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نہ صرف معاشی ترقی کی بحالی کو ترجیح دے رہی ہے بلکہ مالی رکاوٹوں کے باوجود سماجی ترقی پر بھی یکساں زور دے رہی ہے.

سارہ زید نے حالیہ سیلاب صورتحال میں مالی اور جانی ںقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔