Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release/Tickers

پاکستان کو اس وقت معاشی لان...

Published : 20 March 2024

وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسراحسن اق...


The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman ...

Published : 15 March 2024

The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman Planning Commission ...


وزارت منصوبہ بندی کا 5 ایز ف...

Published : 14 March 2024

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خص...


Ahsan Iqbal reviews progress of National Centers o...

Published : 13 March 2024

The newly-appointed Federal Minister for Planning Development & Specia...


وفاقی وزیر احسن اقبال نے تحصیل خیر پور ناتھن شان میں پاکستان نیوی کے قائم کردہ خان پور ریلیف کیمپ کا جائیزہ لیا۔

Dated : 18 September 2022

وفاقی وزیر احسن اقبال نے تحصیل خیر پور ناتھن شان میں پاکستان نیوی کے قائم کردہ خان پور ریلیف کیمپ کا جائیزہ لیا۔ انہیں صوبہ سندھ میں پاک نیوی کے ریسکیو مشن اور ریلیف کیمپ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کیمپ میں مقیم افراد ، سول سوسائیٹی اور انتظامیہ سے ان کی مشکلات کے بارے میں معلومات بھی حاصل کیں۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی آفت نے ملک پر قیامت ڈھائی ہے لیکن پاکستانی قوم کا جذبہ ناقابل تسخیر ہے اور ہم اتحاد اور یکجہتی سے اس تباہی پہ قابو پانے میں کامیاب ہو جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ اس آفت کی تباہی کا مقابلہ ترقی یافتہ ملک بھی نہیں کر سکتا تاہم پاکستان کے عوام، وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں سول سوسائیٹی اور پاکستان کے دوست ممالک سب ملکر پوری توانائیاں صرف کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثر ہم وطنوں کی مشکلات دیکھ کر پتھر سے پتھر دل انسان بھی موم ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ انسانیت اس آفت سے سسک رہی ہے۔ ہر اس پاکستانی کا جو سیلاب کی تباہ کاری سے محفوظ ہے اس کا فرض ہے کہ متاثرین کی بحالی کے لئے اپنا حصہ ڈالے۔ بچوں اور ماؤں کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ NDMA اس کے لئے ہنگامی مدد بھیج رہا ہے۔ انہوں نے سول انتظامیہ ، مسلح افواج اور سول سوسائیٹی کے افراد کو خراج تحسین پیش کیا جو چوکس ہو کر دن رات متاثرین کی مدد کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ 30 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے مگر پاکستان کی معیشت میں اتنی سکت ہے کہ وہ اس نقصان سے نکل سکے۔ پاکستان کو ملنے والی بحالی کی امداد سے روپیہ کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس وقت ملک کو سیاست نہیں امدادی کاروائیوں میں حصہ لینے کی ضرورت ہے۔