Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Official Press Release

وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال سے چین کے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات

October 17, 2022
وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال سے چین کے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات
وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال سے چین کے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات


ملاقات میں توانائی و بجلی کے منصوبوں پر باہمی تعاون سے متعلقہ امور پر بات چیت

سی پیک کا دائرہ انفرسٹرکچر سے وسیع کرنے اور پاکستان کی صنعتی صلاحیت بڑھانے پر اتفاق


سی پیک کا اصل مقصد پاکستان میں صنعتی شعبے کو فروغ دینا ہے : وفاقی وزیر

سپیشل اکنامک زونز کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے چین کا تعاون قابل ستائش ہے : وفاقی وزیر


وزیر اعظم کی ہدایت پر گوادر میں بجلی کی ٹرانسمیشن لائنز پر تیزی سے کام جاری ہے : وفاقی وزیر


دسمبر میں ایران سے اور اگلے سال مارچ میں نیشنل گرڈ سے گوادرکو بجلی کی ترسیل شروع کر دی جائے گی : وفاقی وزیر


بلوچستان کی خوشحالی گوادر کی ترقی سے پیوستہ ہے : وفاقی وزیر

توانائی کے شعبہ میں خود انحصاری سے
معیشت میں استحکام آئیگا: وفاقی وزیر


سلام آباد: پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے پیر کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے ملاقات کی اور توانائی اور بجلی کے منصوبوں پر باہمی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا.

ملاقات میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وفاقی وزیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سی پیک کا بنیادی مقصد پاکستان میں صنعتی شعبے کو فروغ دینا ہے.

وفاقی وزیر نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز کو کامیاب بنانے کے لیے چین کا تعاون قابل تحسین ہے اور پاکستان ان زونز کی تکمیل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا.

پروفیسر اقبال نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر گوادر میں بجلی کی ترسیلی لائنوں پر کام تیزی سے جاری ہے اور اسے بروقت مکمل کیا جائے گا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ گوادر کو بجلی کی فراہمی رواں سال دسمبر میں ایران سے اور اگلے سال مارچ میں نیشنل گرڈ سے شروع کر دی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت سی پیک منصوبوں کو بغیر کسی تاخیر کے مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے.

پروفیسر اقبال نے کہا کہ بلوچستان کی خوشحالی گوادر کی ترقی سے وابستہ ہے اور موجودہ حکومت سی پیک کے تحت تمام منصوبے گوادر میں مکمل کرے گی۔

چینی سفیر نے حکومت خصوصاً وزیر منصوبہ بندی و ترقی کی کوششوں کو سراہا اور تمام تر تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا.