Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Official Press Release

وزیراعظم شہباز شریف آج یوم آزادی کی 75ویں سالگرہ کی مناسبت سے 'ینگ ڈیولپمنٹ انیشیٹوز‘ کا افتتاح کریں گے

October 20, 2022
وزیراعظم شہباز شریف آج یوم آزادی کی 75ویں سالگرہ کی مناسبت سے 'ینگ ڈیولپمنٹ انیشیٹوز‘ کا افتتاح کریں گے
وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی کی مناسب کے حوالے سے آج پی ایم ہاؤس میں 'ینگ ڈویلپمنٹ انیشیٹوز' کا باقاعدہ افتتاح کریں گے. یہ اقدام وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کیا ہے.

ان 5 ’ینگ ڈویلپمنٹ انیشیٹوز‘ میں نوجوانوں کے لیے مختلف اقدامات اٹھائے جائیں گے جن میں ینگ انجینئرز کے لیے 20,000 انٹرن شپ کا پروگرام, 20 پسماندہ ترین اضلاع کی بحالی کا پروگرام جن میں بلوچستان سرفہرست ہے ,250 منی اسپورٹ کمپلیکس کا آغاز,، پاکستان انوویشن فنڈ، اور 75 نیشنل ٹاپ ٹیلنٹ اسکالرشپس پروگرام شامل ہیں.

ان اقدامات کا بنیادی مقصد ملک کے نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے جس کے لیے وزارت منصوبہ بندی نے وفاقی وزیر کی نگرانی میں ایک جامع پروگرام بنایا ہے جسکا باقاعدہ افتتاح آج وزیراعظم کریں گے.

انٹرن شپ فار ینگ 20,000 انجینئرز پروگرام کے تحت مختلف شعبوں میں نئے نوجوان گریجویٹس کو مواقع دے جائیں گے, اس پروگرام کے تحت، رواں مالی سال کے دوران نئے/جاری ترقیاتی منصوبوں میں تقریباً 20,0000 انٹرنیز کی خدمات حاصل کی جائیں گی.

اسی طرح پاکستان کے 20 غریب ترین اضلاع کی ترقی وزارت کا دوسرا اقدام ہے جسمیں زیادہ تر بلوچستان سے ہیں

نوجوانوں کو کھیلوں کی دستیاب سہولیات کو بڑھانے کے لیے ملک بھر میں 250 منی سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں، PSDP 2022-23 میں ان منی سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے لیے 1000 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں جس کا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات تک رسائی میں اضافہ کرنا ہے اس طرح انہیں قومی سطح پر مقابلہ کرنے کے قابل ہونے کا موقع فراہم کرنا ہے.

چھ اقدامات میں، پاکستان انوویشن فنڈ قائم کیا جائے گا اور اس منصوبے کے مقاصد میں شامل ہیں؛ ملک کے لیے موثر جدت طرازی کی پالیسی کے لیے ایک فریم ورک تیار کرنا جس میں ایسے عوامل کی نشاندہی کرنا جو مثبت اور موثر اختراعی ریگولیٹری عمل کا باعث بنتے ہیں.

اسی طرح 75 نیشنل ٹاپ ٹیلنٹ اسکالرشپس پروگرام کا آغاز بھی کیا جائے گا جسمیں پاکستانی طلباء کو دنیا کی ٹاپ 50 یونیورسٹیوں میں ماسٹر اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں فراہم کرتا ہے تاکہ کم آمدنی والے خاندانوں کے ایسے ہونہار طلباء کی حوصلہ افزائی اور تیاری کی جا سکے جو اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند ہیں لیکن مالی مشکلات کی وجہ سے آگے نیں بڑھ سکتے.