Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Official Press Release

وزات منصوبہ بندی کی ترقی اور خصوصی اقدامات کی وزارت ینگ ڈیولپمنٹ فلیوز YDFs کا وزارت منصوبہ بندی میں باقاعدہ کام شروع ایک سال کا انٹرشیپ پروگرام وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے شروع کیا

November 1, 2022
وزات منصوبہ بندی کی ترقی اور خصوصی اقدامات کی وزارت  ینگ ڈیولپمنٹ فلیوز YDFs  کا وزارت منصوبہ بندی میں باقاعدہ کام شروع  ایک سال کا انٹرشیپ پروگرام وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے شروع کیا
40 سے زائد ینگ ڈویلپمنٹ فیلوز (YDFs) نے منگل کو وزارت کی جانب سے شروع کیے گئے ایک سالہ انٹرن شپ پروگرام کے لیے وزارت منصوبہ بندی میں باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے.

ینگ ڈیولپمنٹ فیولزز YDFs پروگرام وزارت منصوبہ بندی کا منصوبہ ہے جس کے تحت نوجوانوں کو ملک کو ترقی کی طرف لے جانے کے لیے نئے آئیڈیاز پیدا کرنے میں انھیں مواقع فراہم کرنا ہے.

یہ YDFs مختلف یونیورسٹیوں سے جن میں شعبہ اقتصادیات، سماجی سائنسدان، انجینئرز، آئی ٹی اور دیگر شامل ہیں جنہیں ایک سال کے لیے پیڈ انٹرنشپ دی گئی ہے.

اس پروگرام کا کلیدی مقصد منصوبہ بندی کمیشن، ترقی، اسٹریٹجک منصوبہ بندی، کارکردگی کے انتظام اور تشخیص، پراجیکٹ مینجمنٹ/ تشخیص، عوامی پالیسی کی تشکیل اور ترقیاتی مواصلات سے متعلقہ شعبے میں نوجوان پاکستانیوں کی صلاحیت کو بڑھانا ہے.

سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی, سید علی شاہ نے ان YDFs سے تعارفی ملاقات کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کی, جسمیں وزارت کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی.

سیکرٹری سید ظفر علی شاہ نے ان YDFs کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان وزارتوں میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کی.

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید ظفر علی شاہ نے کہا کہ YDF پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ایک ایسا پلیٹفارم مہیا کرنا ہے جہاں وہ اپنی قابلیت دکھا سکے.
انھوں نے ان نوجوانوں سے کہا ان کے پاس ایک سال اس انٹرنشپ میں کچھ سیکھنے کا بہترین موقع ہے اور ان پر زور دیا کہ وہ اس انٹرن شپ پروگرام کے دوران اپنا تعمیری کردار ادا کریں