Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Official Press Release

نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر

November 4, 2022
نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت نیشنل فلڈ ریسپانس اینڈ کوآرڈی نیشن سینٹر کا اجلاس

اسلام آباد : اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک ، نیشنل کوآرڈینیٹر این ایف آر سی سی لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال ، متعلقہ وفاقی وزارتوں کے سیکرٹریز، صوبائی چیف سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ حکام کی شرکت

اجلاس میں سیلاب کے بعد بحالی اور تعمیر نو کے مختصر اور طویل المدتی منصوبوں سے متعلق مجوزہ ورکنگ پلان کا جائزہ لیا گیا

ممبر پلاننگ ڈویژن نے آفات کے بعد بحالی اور تعمیر نو کی حکمت عملی کی مجوزہ پالیسی پر بریفنگ دی۔

فورم نے بحالی اور تعمیر نو کے منصوبوں میں موسمیاتی لچکدار حکمت عملی اپنانے پر زور دیا

ڈپٹی چیئرمین احسن اقبال نے 2022 کے سیلاب کے دوران تمام متعلقہ اداروں، صوبوں، امدادی تنظیموں اور بین الاقوامی ڈونر ایجنسیوں کے کردار کو سراہا۔

تعمیر نو کے منصوبوں میں قدرتی آفات بشمول موسمیاتی تبدیلی کے مکمنہ اثرات سے بچائو کی صلاحیت کو مدنظر رکھا جائے ،احسن اقبال

صوبے بحالی و تعمیر نو کے مجوزہ ورکنگ پلان پر اپنی تجاویز سے جلد از جلد آگاہ کریں ، احسن اقبال

مجوزہ منصوبوں میں صحت اور تعلیم کا انفراسٹرکچر کمونٹی بیسڈ بنایا جائے ، احسن اقبال

پاکستان کو اربنائزیشن کے اہم چیلنج کا بھی سامنا ہے، احسن اقبال

بڑے شہروں پر آبادی کا دباؤ کم کرنے کے لیے نئے شہر قائم کرنے کی ضرورت ہے، احسن اقبال

قدرتی آفات سے بچائو کے ایسے منصوبے بنائے جائیں تاکہ مسقبل میں متاثرین کو ان کے گھروں کے قریب رکھاجاسکے ،این ایف آر سی سی

ثقافتی اور تاریخی مقامات کو قدرتی آفات سے بچانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں، این ایف آر سی سی