Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Official Press Release

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی صدر چائنیز پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈشپ اینڈ فارن کنٹریز (CPAFFC) سے ملاقات

November 10, 2022
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی صدر چائنیز پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈشپ اینڈ فارن کنٹریز (CPAFFC) سے ملاقات
وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کی چائنیز پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈشپ اور فارن کنٹریز (CPAFFC) کے صدر Lin Songtian کی قیادت میں چھ رکنی وفد نے ملاقات کی اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا.

ملاقات میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے چین کے ساتھ دیرینہ تاریخی تعلقات ہیں اور موجودہ حکومت نے سی پیک منصوبوں کو بحال کر دیا ہے
اور حال ہی میں وزیراعظم شہباز شریف کا چین کا کامیاب دورہ اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت سی پیک منصوبوں کی بحالی کے لیے پرعزم ہے.

CPAFFC
ایک چینی قومی عوامی تنظیم ہے اور اسکا مقصد ، بین الاقوامی تعاون کو بڑھانا اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینا ہے.

وفد سے ملاقات میں وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت سی پیک نے منصوبوں کی بحالی کے لئے پرعزم ہے اور تمام منصوبوں کی تکمیل کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں جبکہ بدقسمتی سے پچھلے پی ٹی آہی کے دور میں بند کر دیئے گئے تھے.

انہوں نے مزید کہا کہ اب سی پیک منصوبے دوبارہ شروع ہو چکے ہیں اور حالیہ جے سی سی کا اجلاس اور وزیراعظم کا حالیہ دورہ چین اس بات کی مثال ہے کہ موجودہ حکومت سی پیک منصوبوں کو مزید تاخیر کے بغیر مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے.

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حالیہ دورے کے دوران چینی صدر نے سی پیک منصوبوں کی بحالی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی،

ملاقات میں وفاقی وزیر نے ایم ایل ون اور کے سی آر پروجیکٹ کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی جن پر حال ہی میں وزیر اعظم کے چین کے دوران تبادلہ خیال کیا گیا تھا اور دونوں فریقوں نے ان منصوبوں کو شروع کرنے پر اتفاق کیا بھی کیا تھا.

وفاقی وزیر نے وفد کو مزید منصوبے
جسمیں سولر، زرعی شعبے آہی ٹی اور دیگر کے بارے میں آگاہ کیا جن میں حالیہ دورے میں شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا.

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایگریکلچر کے شعبے میں پاکستان کے پاس بہت زیادہ پوٹینشل موجود ہے اور چین اس سے استفاده حاصل کرسکتا ہے.

مزید براہ، وفاقی وزیر نے پاکستان کی تیز رفتار نمو کو بڑھانے پر بھی روشنی ڈالی اور چین سے اس حوالے سے مدد بھی مانگی گئی کیونکہ چین برآمدی شعبے میں انتہائی مہارت رکھتا ہے.

ملاقات میں وفاقی وزیر نے اسپیشل اکنامک زونز (SEZs) کے قیام پر بھی پر بھی تبادلہ خیال کیا اور وفد کو بتایا کہ موجودہ حکومت SEZs, کے قیام میں تیزی سے کام شروع کر چکی ہے.

وفاقی وزیر نے وفد کو مزید آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اگلے سال فعال ہو جائے گا اور یہاں سیاحت کے بھی بہت بہتری امکانات ہیں.

Mr Lin Songtian اس موقع پر
نے کہا کہ چائنیز مارکیٹ میں بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے جو منافع، استحکام اور کاروبار کی کارکردگی فراہم کرتی ہے اور وفاقی وزیر کو تمام شعبوں میں تعاون کی بھرپور یقین دہانی بھی کرائی۔

Mr Lin Songtian
یہ بھی وفاقی وزیر کو بتایا کہ وہ جلد چین ماہرین کا ایک گروپ پاکستان بھیجیں گے تاکہ وہ متعدد منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے دنوں ممالک کے ایکسپرٹ مشترکہ تجربات کا تبادلہ کر سکیں گے.

وفد کے سربراہ نے وفاقی وزیر کو حالیہ سیلاب میں ریسیکو آپریشن اور PDNA, کے کامیاب اجراء پر مبارک باد بھی دی اور مزید تعاون یقین دلایا.