وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے سی پیک کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان مزید تعاون کے فروغ پر زور دیا.
ان خیالات کو اظہار وفاقی وزیر نے چین کے شعبہ کلینیکل میڈیسن ہیلتھ گوانگ شی ژوانگ ریجن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا.
13 ارکان پر مشتمل چینی ہیلتھ ماہرین 28 اکتوبر سے پاکستان کے دورے پر سیلاب سے متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے.
ملاقات میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چین کی صحت کے شعبہ میں نمایاں کامیابیاں ہیں اور پاکستان کو صحت کے شعبہ میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون کو بڑھا کر چین سے بھرپور استفادہ حاصل کرنا چاہئے. وفاقی وزیر نے حالیہ سیلاب کے دوران چین کے ہیلتھ کے تعاون کو سراہا جس نے پاکستان کو سیلاب سے پیدا ہونے والی مختلف بیماریوں سے بچانے کے لیے اہم کردار ادا کیا.
وفاقی وزیر نے Covid-19 کے دوران پاکستان کی بھرپور مدد باالخصوص چین کی ویکسینیشن مہیا کرنے پر حکومت چین کے تعاون کا شکریہ ادا کیا.
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم شہباز شریف نے چین کا ایک کامیاب دورہ کیا اور مختلف یاداشتوں پر بھی دستخط ہوئے، اور اس دورے میں چین کی قیادت نے پاکستان کی بھرپور امداد پر آمادگی ظاہر کی۔
ہوانگ وینکسن جو وفد کی قیادت کر رہے تھے نے وفاقی وزیر کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اپنے لائحہ عمل سے آگاہ کیا اور وفاقی وزیر کو مزید بتایا کہ ان کی ٹیمیں بلوچستان اور سندھ میں تعینات ہیں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کر رہی ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ ہیلتھ ٹیم اپنے کام
کی تکمیل کے بعد وہ چین کی حکومت کو صحت کے شعبے میں پاکستان کی مزید مدد کے لیے بریف کریں گے جس کے بعد آینده کا لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا۔