وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کیمبرج یونیورسٹی میں سینٹ جانز انوویشن سنٹر اور جج بزنس سکول کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران،وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے منیجنگ ڈائریکٹر ڈیوڈ گل، پروفیسر سٹیلیوس کاواڈیاس، وائس ڈین برائے فیکلٹی اور ای ایم بی اے پروگرام کے ڈائریکٹر اور سینٹر فار بزنس ریسرچ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائیکل کٹسن کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ملاقات کے دوران وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے پاکستان کے اسٹارٹ اپس، انٹرپرینیورشپ اور ٹیک اکانومی کو فروغ دینے کے لئے عالمی معیار کے ترقیاتی انوویشن سینٹر منصوبہ سےمتعلق آگاہ کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ "حکومت پاکستان نے معیشت کو عالمی سطح پر مسابقتی معیشت میں تبدیل کرنے کے لیے E5 ایجنڈا (برآمدات، ای پاکستان، توانائی، ماحولیات اور ایکویٹی) کا خاکہ پیش کیا ہے جس میں برآمدات کو ترقی کے انجن کے طور پر نمائیاں کیا گیا ہے ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی آبادی نوجوانوں کی بڑی تعداد پرمشتمل ہے ، انہیں معیاری ہنر اور تعلیم سے آراستہ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کی اعلیٰ یونیورسٹیوں کے درمیان مضبوط روابط کو فروغ دینے کے لیے 2016 میں پاک-برطانیہ نالج کوریڈور قائم کیا گیا تھا۔
ای 5 ایجنڈے کے تحت مسابقتی صنعتی ترقی کے لیے اکیڈمی اور انڈسٹری کے ربط کو فروغ دینا ترجیح ہے۔ پاکستان اس شعبے
میں کیمبرج یونیورسٹی کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے : وفاقی وزیر
وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مضبوط اور موافقت پذیر انفراسٹرکچر کو تیار کرنے کے لیے حکومت پاکستان پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور سوشل انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے پر عمل پیرا ہے تاکہ پبلک سیکٹر سے اپنی سرمایہ کاری کو فرغ دیا جا سکے۔
کیمبرج یونیورسٹی کے پروفیسر ایون سولیون کا وفاقی وزیر احسن اقبال کو زبردست خراج تحسین -
پروفیسر ایون سولیون نے کہا کہ کاش ہمارے ملک میں بھی آپ جیسے وزیر ہوں-
وژن 2025 بلاشبہ ترقی کا بہترین روڈ میپ ہے.