Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release/Tickers

Pakistan-UK Knowledge Corridor: Major Ecosystem of...

Published : 25 April 2024

Planning Minister Ahsan Iqbal held a meeting with a delegation led by ...


Pakistan Embraces Digital Revolution: Ensuring Dig...

Published : 23 April 2024

The digital revolution is reshaping societies worldwide, and Pakistan ...


Pakistan Aims to Reach $3 Trillion Economy by 2047...

Published : 23 April 2024

Pakistan is poised to achieve a $3 trillion economy by 2047, bolstered...


Planning Minister Ahsan Iqbal to receive APO, Meri...

Published : 13 April 2024

Federal Minister for Planning Development and Special Initiatives, Pro...


ملک کو کامیاب بنانے کے لئے ضروری ہے نوجوانوں کو باشعور بنایا جائے، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال

Dated : 18 January 2023

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کو کامیاب بنانے کے لئے ضروری ہے نوجوانوں کو باشعور بنایا جائے،ہم نوجوانوں کے ذریعے ہم ترقی کی منازل طے کرسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو نیشنل انکیوبیشن سینٹر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ سینٹر 2016 میں بنا تھا،ہم اس سینٹر سے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو آگے لے کر چلے،2017 میں چار نیشنل انکیوبیشن سینٹرز قائم کئے گئے، یونیورسٹیز کی لیب کو ان سینیٹر سے منسلک کیا گیا،یہ سینٹرز پاکستان کو تیزی سے آگے بڑھانے میں مدد کریں گے۔انہوں کہاکہ ملک میں تھری جی، فور جی، پالیسیاں دے کر گئے ہیں،نوجوان ان سینٹرز سے اپنے لیے روزگار کے مواقع بھی نکال رہے ہیں،یہ وہ ایجاد ہے جس نے ہر نوجوان کو پوری دنیا کی ڈیجیٹل مارکیٹ سے منسلک کر دیا ہے ،ہمارے پاس ایک نوجوان نسل ہے جو ملک کو کامیاب کر سکتی ہے،ملک کو کامیاب بنانے کے لیے ضروری ہے نوجوانوں کو باشعور بنایا جائے،ہم دوبارہ لیپ ٹاپ سکیم لا رہے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ نوجوانوں کے ذریعے ہم ترقی کی منازل طے کرسکتے ہیں،ہم سے پیچھے رہنے والے ممالک ہم سے آگے نکل گئے،اس کی وجہ پالیسیوں کا تسلسل اور سیاسی استحکام ہے،بھارت میں کسی جماعت نے 10 سال سے کم حکومت نہیں کی،ملایشیاء،سنگاپور،بھارت بنگلادیش میں بھی پالیسیوں کا تسلسل ہے،پچھلے 25 سالوں میں پاکستان نے سیاسی عدم استحکام دیکھا ہے، پاکستان کی نوجوان نسل میں ہر کوالٹی موجود ہے، ہزار وں نوجوانوں کو شعور دیں گے کہ اگلے 10 سالوں میں دنیا بھر سے پاکستان میں ٹیک جوائنٹ آئیں گے ۔