Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Official Press Release

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نار ووال سپورٹس کمپلکس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن جب بھی ہونگے مسلم لیگ ن تیار ہے۔

January 22, 2023

انہوں نے کہا کہ عمران خان مشترکہ مفادات کونسل میں یہ خود فیصلہ کرکے گئے ہیں کہ آئندہ انتخابات نئی مردم شماری پرہونگے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں نئی مر دم شماری ہورہی ہے جس کے تیس اپریل تک نتائج آئیں گے جن کے بعد اکتوبر میں آئینی اور انتظامی طورپر انتخابات اکتوبر میں بنتے ہیں تاہم ان کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان کی معیشت اورسی پیک منصوبے کو بدترین سیاسی انتظام کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت معیشت کی بحالی کے لیے ہرممکن کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ
2018 میں نار ووال سپورٹس کمپلکس کا نوے فیصلے کام مکمل تھا ,lباقی کام کے لیے 70کروڑروپے درکار تھے لیکن چار سال یہ فنڈزروکے گئے ، کنسلٹنس کا کہنا ہے کہ اب سترکروڑ کی بجائے 2ارب 40کروڑ روپے باقی مانند کام کی تکمیل کے لیے درکار ہونگے۔

نارووال سپورٹس سٹی کی اضافی 2 ارب 40 کروڑ روپے کی لاگت عمران نیازی سے وصول کریں گے: احسن اقبال