Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Official Press Release

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی زیر صدارت وزارت منصوبہ بندی کے داخلی منصوبوں اور اٹھائے گئے خصوصی اقدامات کا جائزہ اجلاس

January 31, 2023
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی زیر صدارت وزارت منصوبہ بندی کے داخلی منصوبوں اور اٹھائے گئے خصوصی اقدامات کا جائزہ اجلاس
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی زیر صدارت وزارت منصوبہ بندی کے داخلی منصوبوں اور اٹھائے گئے خصوصی اقدامات کا جائزہ اجلاس

سیکریٹری وزارت منصوبہ بندی، چیف اکانومسٹ، ممبران پلاننگ کمشن اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کی شرکت اور بریفنگ

5E فریم ورک، آؤٹ لک 2035، انٹرن شپ پروگرام، 20 پسماندہ ترین اضلاع کے لئے خصوصی منصوبہ جات اور سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کے لئے خصوصی اقدامات اور موجودہ صورتحال کا جائزہ

وزارت منصوبہ بندی کے پاس منظوری کے لئے صوبائی حکومتوں اور وفاقی وزارتوں کی جانب سے پیش کردہ پی سی ون اور فیزیبلٹی رپورٹس پر نجی شعبے سے آراء طلب کرنے کا مؤثر طریقہ کار اختیار کرنے کا فیصلہ

آج کے ڈیجیٹل دور میں نجی اور حکومتی ماہرین کے درمیان مشاورت اور شراکت داری یقینی بنائی جائے، وفاقی وزیر کی ہدایت

نجی شعبے اور ماہرین کی مشاورت اور آراء قومی منصوبوں کی بہترین معیار پر تشکیل اور تکمیل کے لئے ناگزیر ہے، احسن اقبال

پی سی ون میں ماہرین کی آراء سے متعلق مختص ایک خصوصی سیکشن کا اضافہ کیا جائے، احسن اقبال

چیمپیئن آف ریفارمز کی صورت میں وزارت منصوبہ بندی کے پاس قومی اور بین الاقوامی معیار کے ماہرین کی بڑی رضاکار ٹیم موجود ہے، احسن اقبال

وفاقی منصوبوں کی منصوبہ بندی اور پی دی ون کی منظوری کے عمل کو مکمل خودکار نظام پر منتقل کرنے کی ضرورت ہے، احسن اقبال

وزارت منصوبہ بندی تمام داخلی منصوبہ بندی، مشاورت، اجراء اور تکمیل کے مراحل کو خودکار نظام پر منتقل کرنے کے لئے چیف ٹیکنالوجی آفیسر کی خدمات حاصل کرے، احسن اقبال

بدلتے حالات کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے پاکستان کے دس بڑے شہروں کی ازسر نو منصوبہ بندی اور ماسٹر پلان تیار کرنے کے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، اس عمل کو جلد مکمل کیا جائے، احسن اقبال