Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Official Press Release

وزیر منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال سے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر انگر اینڈرسن کی ملاقات

February 1, 2023

حکومت کے بروقت اقدامات سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پانے میں معاون ثابت ہوئے : وفاقی وزیر

ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کی زراعت کے لئے بڑا چیلنج ہے : وفاقی وزیر

مستقبل میں موسمیاتی تبدیلیاں پاکستان میں قحط، سیلاب اور انفراسٹرکچر کی تباہی کا پیش خیمہ بن سکتی ہے : وفاقی وزیر

انفراسٹرکچر ، اربن فلڈنگ اور زراعت کے شعبہ کو موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے سے پیدا ہونے والی تباہی سے محفوظ رکھنے کے کئے حفاظتی اقدامات لے رہے ہیں : وفاقی وزیر

اس وقت پاکستان میں مضبوط انفراسٹرکچر اور زراعت میں موافقت پیدا کرنا اہم چیلنج ہے : وفاقی وزیر

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور عالمی ڈیولیپمنٹ پارٹنرز کی معاونت اور پاکستان کا موسمیاتی تبدیلی پر موقف کی حمایت پر مشکور ہیں : وفاقی وزیر

عالمی برادری کو آگے بڑھ کرپاکستان سے تعاون کرنا چاہئے : وفاقی وزیر

پاکستان پائیدار انفراسٹرکچر کے باعث ہی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ رہ سکتا ہے : وفاقی وزیر

سیلابی صورتحال پر قابو پانے اور سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف ورک کی موثرنگرانی پر انگر اینڈرسن نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی کے فعال کردار کو سراہا۔