Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Official Press Release

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا وژن 2025 کے تحت قائم کئے جانے والے 6 سینٹرز آف ایکسی لینس کی کارکردگی کا جائزہ

February 3, 2023
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا وژن 2025 کے تحت قائم کئے جانے والے 6 سینٹرز آف ایکسی لینس کی کارکردگی کا جائزہ
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات، پروفیسر احسن اقبال نے جمعہ کو 2025 کے وژن کے تحت چوتھے صنعتی انقلاب کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے 2017 میں قائم کیے جانے والے چھ سینٹرز آف ایکسی لینس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

ان سینٹرز میں نیشنل سینٹر آف روبوٹکس اینڈ آٹومیشن (NCRA)، نیشنل سینٹر آف آرٹیفیشل انٹیلی جنس (NCAI)، نیشنل سینٹر فار سائبر سیکیورٹی (NCCS)، بگ ڈیٹا میں نیشنل سینٹر اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ (NCBC) ؛ نیشنل سینٹر جی آئی ایس اسپیس ایپلی کیشنز (این سی جی ایس اے) اور نیشنل سینٹر فار لائیو اسٹاک بریڈنگ، جینیٹکس اینڈ جینومکس (این سی ایل بی جی اینڈ جی) شامل ہیں۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے جون میں ان کے پی سی ون کی میعاد ختم ہونے سے پہلے ان کی چار سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا

اجلاس میں سینٹرز کے متعلقہ ڈائریکٹرز اور ہائر ایجوکیشن کمیشن HEC کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں متعلقہ سینٹرز کے ڈائریکٹرز کی جانب سے کارکردگی پر ایک
تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ یہ سینٹرز آمدنی پیدا کرنا شروع کر دیں اور کمرشلائزیشن کی طرف انکو بڑھنے کی ہدایت بھی جاری کیں۔

وفاق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ان سینٹرز کو خود کفیل ہونا چاہیے اور انہیں حکومت کی مدد کرنی چاہیے کیونکہ پی ایس ڈی پی کے اخراجات پہلے ہی کم ہو چکے ہیں۔

وفاقی وزیر نے ان سینٹرز کو فورا سرٹیفیکیشن کا عمل شروع کرنے کی بھی ہدایت جاری کیں جبکہ وفاقی وزیر نے نالج مینجمنٹ سسٹم بھی قائم کرنے کی ہدایت دی تاکہ ان تمام سینٹرز کا آپس میں ایک مربوط رابطہ رہے

پروفیسر اقبال نے امید ظاہر کی کہ سینٹرز آف ایکسی لینس گوگل اور فیس بک جیسے پلیٹ فارم بنا کر ملک کو ترقی کی طرف لے جانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ سینٹرز آف ایکسیلنس ملک کو ڈیجیٹل انقلاب کے لیے تیار کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

وفاقی وزیر نے اسٹیک ہولڈرز کو وسطی ایشیائی اور خلیجی ریاستوں سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تاکہ پاکستان ان ممالک میں اپنی حاصل کر سکے

وزیر نے مزید کہا کہ محدود وسائل کے باوجود حکومت ان مراکز کو مالی اور انتظامی تعاون فراہم کر رہی ہے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بجلی کے مسائل کے حوالے سے نیشنل سینٹر کلاوڈ کمپیوٹنگ اور پاور ڈویژن کے ساتھ ایک علیحدہ بریفنگ بھی لی جائے گی۔
***