Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Official Press Release

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا ترکیہ اور شام میں پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی ترسیل اور زلزلہ زدگان کی بحالی کے لیے اجلاس ک صدارت، این ڈی ایم اے کو امدادی سامان کی ترسیل تیز کرنے کی ہدایت

February 16, 2023
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا ترکیہ اور شام میں پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی ترسیل اور زلزلہ زدگان کی بحالی کے لیے اجلاس ک صدارت، این ڈی ایم اے کو  امدادی سامان کی ترسیل تیز کرنے کی ہدایت
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال زیر صدارت ترکی میں پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی ترسیل اور زلزلہ زدگان کی بحالی کے لئے اہم اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں این ڈی ایم اے، این ایل سی،صوبائی حکومتوں اور وزارت منصوبہ بندی کے حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام آزمائش کی ان گھڑیوں میں زلزلہ متاثرین کے شانہ نشانہ کھڑے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان تمام تر مالی مشکلات کے باوجود ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے بڑھ کر حصہ لیں رہے ہیں،

وفاقی وزیر نے این ڈی ایم اے کو ہدایت جاری کی کہ وہ امداد سامان کی ترسیل کو تیز کریں تاکہ متاثرین تک بروقت سامان پہنچاتا جا سکے۔ جبکہ انکا کہنا تھا کہ ترکی میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے نجی اداروں کی راہ میں انتظامی مشکلات دور کرنے کے متعلقہ ادارے اپنا کردار ادا کریں۔

وفاقی وزیر نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور تمام متعلقہ وفاقی اور صوبائی اداروں کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ نوجوانوں کو اس حوالے سے متحرک کرنے کے لیے بیداری کیمپ لگائیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گذشتہ سال سیلاب کی تباہ کاریوں سے بہت سارے اضلاع متاثر ہوئے، جسمیں ترکی نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تمام تر مالی مشکلات کے باوجود ترکیہ اور شام کے متاثرین کی بحالی کی کوششوں میں حصہ لے گا، جبکہ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے بڑے کاروباری حضرات اور ادارے ترکی میں زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئے آگے بڑھ کر حصہ لیں بالخصوص ملک کے تمام چیمبرز آف کامرس۔

وفاقی وزیر مزید کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں ادوی بنانے والی کمپنیاں متاثرین کے لئے ضروری ادویات اور فرسٹ ایڈ کٹس کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ جبکہ وفاقی وزیر نے ہدایت جاری کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اشیائے خورد و نوشت اور ادویات عالمی معیار پر پوری اترتی ہوں۔