Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Official Press Release

ملک کو درپیش معاشی مسائل سے نکالنے کیلئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا بڑا فیصلہ، اپنے زیر استعمال 4500 سی سی گاڑی واپس کرنے کا فیصلہ، سیکرٹری کابینہ کو خط

February 18, 2023
ملک کو درپیش معاشی مسائل سے نکالنے کیلئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا بڑا فیصلہ،  اپنے زیر استعمال 4500 سی سی گاڑی واپس کرنے کا فیصلہ، سیکرٹری کابینہ کو خط
ملک کو درپیش معاشی مسائل کے حل کے لیے وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا بڑا فیصلہ، بطور وفاقی وزیر اپنے زیر استعمال 4500 سی سی ٹیوٹا لینڈ کروز واپس کرنے کا فیصلہ تاکہ کفایت شعاری کی جا سکے.
اس حوالے سے وفاقی وزیر نے سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن کو خط بھی لکھ دیا۔ خط میں وفاقی وزیر کی طرف سے چھوٹی الاٹ کرنے کی درخواست خو کم ازکم 1800 یا اسکے کم سی سی ہو۔

بطور رکن قومی اسمبلی 4500 سی گاڑی استعمال کر رہا ہو جسکے اخراجات زیادہ ہیں، اور موجودہ معاشی بحران میں اس سہولت کو واپس کرنا انتہائی اہم اقدام ثابت ہوگا۔

وفاقی وزیر کا عوام سے بھی اپیل کہ ہے کہ وہ اس نازک معاشی حالات میں حکومت کا ساتھ دیں تاکہ اس معاشی بحران سے جلد نکلا جا سکے۔

واضح رہے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کو آخراجات کم کرنے کی بھی ہدایت جاری کیں تھی۔