Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Official Press Release

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی زیرصدارت ساتویں مردم شماری مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس سندھ حکومت کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے چیف ادارہ شماریات، آج وزیراعلٰی سندھ سے ملاقات کریں گے

March 7, 2023
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی زیرصدارت ساتویں مردم شماری مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس  سندھ حکومت کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے چیف ادارہ شماریات، آج وزیراعلٰی سندھ سے ملاقات کریں گے
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی زیرصدارت مردم شماری مانیٹرنگ کمیٹی کا ساتواں اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا وفاقی حکومت سندھ حکومت کے تحفظات کو دور کرے گی اور اس سلسلے میں ادراہ شماریات کے چیف ڈاکٹر نعیم ظفر اپنی ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ شج بروز بدھ سندھ کے وزیراعلٰی سید مراد علی شاہ سے ملاقات کریں گے تاکہ صوبائی حکومت سندھ کے تحفظات کو دور کیا جائے۔

اجلاس منگل کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت منعقد ہوا جسمیں سندھ کے وزیراعلٰی سید مراد علی شاہ، چیئرمین نادرا، چیف ادارہ شماریات ،چیف سیکرٹری پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کی سرگرمیوں، فیلڈ آپریشن اور دیگر امور میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ چیف ادارہ شماریات، ڈاکٹر نعیم ظفر نے حکام کو بریفنگ دی اور تازہ پیش وقت سے اگاہ کیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مردم شماری مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہر ہفتے منعقد کیا جائے گا تاکہ تمام متعلقہ حکام کے آپس میں رابطوں کو مربوط کیا جا سکے اور تمام مسائل کا فوری ازالہ بھی کیا جا سکے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے ادارہ شماریات کے چیف کو ہدایت جاری کیں کہ وہ آج بدھ کو وزیراعلٰی سندھ سے اپنی ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ ملاقات کریں تاکہ انکے تحفظات کو دور کیا جا سکے۔ وزیر اعلی سندھ نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی کاوشوں کو سراہا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ڈیجیٹل مردم شماری پر حکومت تمام صوبوں کو ساتھ لیکر چلے گی۔ اس حوالے سے صوبہ سندھ کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت تمام فیصلے اتفاق رائے سے کرنے پر یقین رکھتی ہے، ڈیجیٹل مردم شماری کے پاکستان کے مستقبل پر اثرات مرتب ہونگے اور میں اس حوالے سے کسی قسم کے تنازعات اور اسکی شفافیت پر سمجھوتہ کا متحمل نہیں ہو سکتا، وفاقی وزیر۔

ڈیجیٹل مردم شماری کا عمل وقت پر مکمل کرنے لے لئے تمام تر وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں وفاقی وزیر، اور اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کے کام کو مربوط کرنے اور رما اسٹیک ہولڈرز کو فعال کردار ادار کرنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کھچہ شرپسند عناصر اس مردم شماری کو سبوتاش کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس سارے عمل میں اپنی بھرپور توجہ ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے تیز، شفاف اور قابل اعتماد آپریشن کو یقینی بنانے پر لگائیں اور اسکو کامیاب بنانا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو مردم شماری 30 ایریل 2023 کو مکمل کرنے کی ہدایت جاری کیں ہیں تاکہ آئندہ انتخابات اس ڈیجیٹل مردم شماری کے مطابق ہو سکیں۔