Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Official Press Release

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا یونیورسٹی آف نارووال کی 5 سالہ تقریبات سے خطاب

March 8, 2023
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا یونیورسٹی آف نارووال کی 5 سالہ تقریبات سے خطاب
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے یونیورسٹی آف نارووال کے طلبہ وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نارووال کو تعلیم باٹنے والا شہر بنانا انکا خواب تھا ان کے پاس اپنے والدین کی چھوڑی ہوئی جائیداد نہیں تھی صرف تعلیم تھی جس کی بدولت آج وہ اسمبلی تک پہنچے اور اپنے ملک پاکستان کی خدمت کرنے کا موقع ملا ہے۔


ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بدھ کو یونیورسٹی آف نارووال کی پانچویں سالگرہ کی تین روزہ تقریبات کا افتتاح کرتے ہو کیا۔

تقریب میں یونیورسٹی آف نارووال کے وائس چانسلر ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن، وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ پروفیسر اور دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف نارووال جو پہلے گجرات یونیورسٹی کیمپس کے نام سے نارووال شروع کیا گیا اس وقت انہیں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔انکا مزید کہنا تھا کہ اس وقت مخالفین نے یہ پروپگنڈہ کیا کہ احسن اقبال اپنی پرائیوٹ یونیورسٹی کاروبار کے لئے بنا رہا ہے اس وقت پرائیوٹ کالجز کے وفد نے بھی نارووال میں یونیورسٹی بنانے کی مخالفت کی لیکن وہ اپنے اصولی موقف پر قائم رہے اور اللہ تعالٰی نے ان کی مدد کی۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ گجرات کیمپس سے یونیورسٹی آف نارووال کا سفر بھی کھٹن تھا یونیورسٹی کے لئے جگہ لیتے وقت بھی کافی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا آج اللہ کے فضل سے یہاں سے فارغ ہونے والے بچے بچیاں بہترین روزگار کما رہے ہیں۔

نارووال میں یونیورسٹی کے قیام سے وہ بچے اور بچیاں جن کے والدین دوسرے شہروں میں زیادہ اخراجات کی وجہ سے نہیں پڑا سکتے تھے وہ نارووال میں اپنی تعلیم مکمل کروا رہے ہیں ۔

وفاقی وزیر نے طلبہ وطالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ انکا کا فرض ہے کہ وہ اپنے اپنے سکولوں میں تعلیم کے متعلق بچوں میں آگاہی دیں تاکہ بچوں کا شوق پڑھنے کی طرف آئے کیونکہ آپ تعلیم مکمل کرکے پاکستان کے سفیر بنیں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ نارووال سپورٹس سٹی بنانے کے جرم میں انھیں 3 ماہ جیل میں موت کے قیدیوں کی چکی میں رکھا گیا لیکن انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لئے کھیلوں کے میدان بنانا جرم ہے تو اگر ان کو موقع ملا تو وہ یہ جرم بار بار کریں گے۔


وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ گورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج کو بحال کرنے کے انہوں گورنر پنجاب سے ریکوسٹ کی ہے چونکہ یونیورسٹی کو ابتدائی طور پر چلانے کے لئے ان کو جگہ درکار تھی اس لئے انہوں نے اسلامیہ ڈگری کالج کی جگہ کو استعمال کیا آج یونیورسٹی آف نارووال کی علیحدہ بلڈنگ بن چکی ہے اس لئے گورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج کو بحال کروایا جائے گا۔

اس موقع پر پروفیسر احسن اقبال نے گرلز ہاسٹل کے افتتاح کے علاؤہ یونیورسٹی کی جامعہ مسجد کا بھی افتتاح کیا۔