Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Official Press Release

خواتین کو مساوی حقوق دئیے بغیر کوئی ملک ترقی نیں کر سکتا، وفاقی وزیر احسن اقبال

March 9, 2023
خواتین کو مساوی حقوق دئیے بغیر کوئی ملک ترقی نیں کر سکتا، وفاقی وزیر احسن اقبال
زات منصوبہ بندی کی ترقی اور خصوصی اقدامات کی وزارت

خواتین کو مساوی حقوق دئیے بغیر کوئی ملک ترقی نیں کر سکتا، وفاقی وزیر احسن اقبال

وزارت منصوبہ بندی میں خواتین ملازمین کی سہولت کیلئے ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ خواتین کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور ایسے ممالک کی ترقی کا عمل سست روی کا شکار رہتا ہے جہاں خواتین کو مساوی مواقع فراہم نہیں کیے جاتے.

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے جمعرات کو وزارت منصوبہ بندی کے تحت خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب میں کیا۔ تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بڑی تعدا میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزارت منصوبہ بندی میں ایک جینڈر یونٹ قائم کیا ہے جس میں تمام ترقیاتی منصوبوں کی منصوبہ بندی صنفی ردعمل کے اصولوں کے مطابق کی جائے گی، تاکہ خواتین کو مزید بااختیار بنائے جاے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ معاشی چیلنجز کے ساتھ صنفی عدم مساوات بھی ایک بہت بڑا چیلنج ہے اور ہمیں ملک کی 100 فیصد آبادی کو ملک کی ترقی کے ساتھ جوڑنا ہے تاکہ اصل اہداف کو حاصل کیا جا سکے۔

وفاقی وزیر نے شرکاء کو بتایا کہ وزات منصوبہ بندی کے تحت کام کرنے والے ینگ ڈویلپمنٹ فیلوز نے خواتین کے حقوق کو اجاگر کرنے کے کیے مختلف جامعات
میں ایک کمپین چلائی جو ایک زبردست اقدام تھا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ جن ملکوں میں ماضی میں ترقی کی انہوں نے خواتین کو مساوی مواقع فراہم کیے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ جتنا زیادہ خواتین میں تعلیم کو عام کریں گے اسکا زیادہ سے زیادہ فائدہ ہوگا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ وثرن
2025 میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائیں گے ہیں.

انکان مزید کہنا تھا کہ پچھلے کہی سالوں میں خواتین کی نمائیندگی مختلف شعبوں میں تیزی سے بڑھی ہے جوکہ خوش آہند عمل ہے جبکہ انکا کہنا تھا کہ ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے 100 فیصد آبادی کو ملک کی ترقی سے جوڑنا ہوگا اور اسمیں خواتین کا کردار بہت اہم ہے۔

اس سے پہلے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نےخواتین ملازمین کی سہولت کیلئے وزارت منصوبہ بندی میں ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح بھی کیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ڈے کیئر سنٹر کی معیاری سہولیات کی فراہمی سے ملازمت پیشہ خواتین کو اپنے روزمرہ کے امور سرانجام دینے میں مدد ملے گی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ملازمت پیشہ خواتین کیلئے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اس سے اچھا تحفہ اور کوئی نہیں ہو سکتا۔