وجوانوں کو با اختیار بنانے اور ملک کے ترقیاتی کاموں میں عملی تجربہ فراہم کرنے کے لیے وزارت منصوبہ بندی کے پروگرام با اختیار نوجوان انٹرنشپ کے جائزہ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے جمعہ کے روز کی۔
اجلاس میں مختلف وزارتوں/ ڈویژنوں کے نمائندوں اور فوکل پرسنز اور پی ایس ڈی پی کے فنڈڈ منصوبوں کے پروجیکٹ ڈائریکٹرز نے شرکت کی
وزارت منصوبہ بندی با اختیار نوجوان پروگرام کے تحت ایک سال کی مدت کے لیے ملک بھر سے بیس ہزار گریجویٹس اور ڈپلومہ ہولڈرز کو پی ایس ڈی پی کے تحت چلنے والے مختلف ترقیاتی منصوبوں میں تعینات کیا جائے گا۔
انٹرنشپ پروگرام میں وزیر اعظم شہباز شریف کی خاص ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے نوجوانوں کو ترجیح دی جائے گی
جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایات ہر شروع کیے جانے والا یہ پروگرام انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس کا مقصد پاکستان کے نوجوانوں کو بے روزگاری سے محفوظ رکھنا، معاشی بحران سے نکالنا ، مختلف جرائم سے بچانا اور انھیں ایک مثبت سوچ کا شہری بنانا ہے۔
احسن اقبال نے تمام منصوبوں کے ڈائریکٹرز کو ہدایات دیں کہ تعینات کیے جانے والے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے فایدہ اٹھایا جائے ان سے بھرپور کام لیا جائے اور ان پر چیک ان بیلنس رکھ جائے۔ انھوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں انکو با اختیار بنانا انکے لیے نت نئے اقدامات اٹھانا حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے
۔۔۔۔۔۔