Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Official Press Release

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات، پروفیسر احسن اقبال نے ہفتہ کو ڈائیگناسٹک سنٹر نارووال (ڈی سی این) کا افتتاح کیا۔

March 18, 2023

ڈی سی این پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) کا ایک سیٹلائٹ سنٹر ہے جو نارووال اور گردونواح کے کینسر کے مریضوں کی تشخیص کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

پاکستان کے مستقبل کا انحصار مظبوط معیشت پہ ہے جس کے لئے ہمیں سائینس اور انجئینرنگ کے شعبوں میں مہارت پیدا کرنی ہے اس کے لئے حکومت نئے منصوبے شروع کر رہی ہے، وفاقی وزیر

علاقے کے عام لوگوں کو تشخیصی خدمات فراہم کرنے کے لیے ڈی سی این میں نیوکلیئر میڈیسن اور ریڈیولوجی کے شعبے قائم کیے گئے ہیں، وفاقی وزیر

ہم نے پی اے ای سی کے سائنسدانوں کی وجہ سے سرحدوں پر امن کے طویل ترین دور کا مشاہدہ کیا ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی

اب یہ سائنسدان قومی زندگی کے دیگر شعبوں جیسے صحت، ایٹمی توانائی اور زراعت میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، وفاقی وزیر منصوبہ بندی

گوجرانوالہ انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن (GINUM) کے فیز II کے طور پر ڈی سی این کے PC-I کو منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے وزیر پروفیسر کی گہری دلچسپی اور خصوصی کاوشوں کی وجہ سے 2017 میں منظور ہوا.