Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Official Press Release

چین کے ساتھ دوستی کو پاکستان میں وسیع سیاسی، سٹریٹجک شراکت داری کی حمایت حاصل ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال

April 5, 2023
چین کے ساتھ دوستی کو پاکستان میں وسیع سیاسی، سٹریٹجک شراکت داری کی حمایت حاصل ہے،  وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ احسن اقبال اس بات کا اعادہ کیا کہ چین کے ساتھ دوستی اور سٹریٹجک شراکت داری کو پاکستان میں وسیع سیاسی حمایت حاصل ہے۔

اب خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے بدھ کو بیجنگ میں منسٹر فار انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ آف کمیونسٹ پارٹی آف چائنا مسٹر لیو جیان چاو سے ملاقات میں کیا۔

وزیر منصوبہ بندی نے چین کے پرامن عروج اور اقتصادی ترقی میں سی پی سی کے کردار کو سراہا جبکہ سالانہ دو اجلاسوں کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے، وفاقی وزیر نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (BRI)، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (GDI)، گلوبل سیکورٹی انیشیٹو (GSI) جیسے اقدامات شروع کرنے پر صدر شی کے وژن کو خراج تحسین پیش کیا۔

نومبر 2022 میں وزیر اعظم شہباز شریف کے بیجنگ کے کامیاب دورے کا حوالہ دیتے ہوئے، دونوں فریقوں نے چین میں پاکستانی نوجوان سیاسی رہنماؤں اور پیشہ ور افراد کی خصوصی تربیت کے ذریعے استعداد کار میں اضافے کے لیے IDCPC کی حمایت کے طریقوں پر کام کرنے اور سی پی سی کے گورننس ماڈل پر تجربات کے اشتراک پر اتفاق بھی کیا جبکہ دیہی ترقی، نوجوانوں کو بااختیار بنانا، غربت کا خاتمہ، اقتصادی ترقی، ٹیکنالوجی کا استعمال، برآمدات میں اضافہ اور صنعت کاری پر بھی اتفاق کیا۔

وزیر منصوبہ بندی نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے بات چیت اور تعاون کو جاری رکھنے کے کیے مسٹر لیو جیان چاو نے کو پاکستان کی دعوت بھی دی۔ جبکہ مسٹر لیو جیان نے سی پیک کو کامیاب بنانے میں احسن اقبال کے تعاون کو سراہا۔