Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Official Press Release

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر وزارت کے افسران کو تعریفی اسناد سے نوازا

April 28, 2023
وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر وزارت کے افسران کو تعریفی اسناد سے نوازا
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے وزارت منصوبہ بندی کے افسران کی حوصلہ افزائی کے لیے 1999 میں شروع کی گئی روایت کو بحال کرتے ہوئے وزارت میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور ملازمین میں تعریفی اسناد تقسیم کیں جسمیں کیش انعام بھی شامل ہے۔

جمعہ کو وزارت منصوبہ بندی کے افسران اور ملازمین میں ایوارڈز تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے وفاقی وزیر نے کہا کہ تقریب کا بنیادی مقصد وزارت کے افسران جن میں تمام کیڈر شام ہیں انکے کام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، جبکہ ناقص کارکردگی کے حامل افسران کی جواب طلبی ہے۔

تمام کیڈر کے مختلف افسران جنہیں شاندار کارکردگی پر تعریفی اسناد سے نوازا گیا جسمیں کیش انعام بھی شام ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، وفاقی وزیر نےکہا کہ وزارت میں یہ سلسلہ تیزی سے جاری ہے جس کا مقصد بہتری کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ جبکہ ناقص کارکردگی والے ملازمین کی جواب طلبی ضروری ہے۔

وفاقی وزیر کا وزارت کے تمام سیکشنز میں کام کرنے والے ملازمین کے کے پی آہیز کی جانچ پڑتال کی بھی ہدایت۔

اس موقع پر سیکرٹری وزارت منصوبہ، بندی سید ظفر علی شاہ نے ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب ان افسران کی کاوشوں کو acknowledge کرنا ہے جنہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

انکا کہنا تھا کہ اس سال وزارت نے 40 افسران کو پرموٹ کیا جو ایک بڑی کامیابی ہے، یہ سلسلہ باقادگی سے جاری ہے گاز سیکرٹری وزارت منصوبہ بندہ

انھوں نے امید ظاہر کی کہ اس عمل سے افسران کی مزید حوصلہ افزائی ہو گئی اور انکے کام میں مزید بہتری بھی آئے گئ۔