Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Official Press Release

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا انسانی وسائل کی ترقی/ مہارت میں اضافے کے لئے ٹاسک فورس قائم کر دی

May 4, 2023
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا انسانی وسائل کی ترقی/ مہارت میں اضافے کے لئے ٹاسک فورس قائم کر دی
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے انسانی وسائل کی ترقی اور مہارت میں اضافے کے لئے ٹاسک فورس قائم کر دی۔ ٹاسک فورس کا مقصد ملک میں انسانی وسائل کی فراہمی، ان میں موجودہ استعداد کار کا جائزہ لینے کے ساتھ اسے جدید عالمی رحجانات سے ہم آہنگ کرنے کے لئے سفارشات مرتب کرے گی۔

وفاقی وزیر نے ٹاسک فورس کو طویل المدتی اور طویل المیعاد بنیادوں پر روڈ میپ تیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی جبکہ ٹاسک فورس سرکاری و نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین، تعلیم، سماجی امور اور سول سوسائٹی سے تجربہ کار افراد پر مشتمل ہوگی۔

ٹاسک فورس کے قیام کا فیصلہ ایک اہم اجلاس میں کیا گیا جسکی صدارت وفاقی وزیر نے کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انسانی وسائل کی ترقی قوموں کی ترقی کی شاہ کلید (کنجی) ہے جبکہ چوتھے صنعتی انقلاب نے ہر شعبہ کے لئے نئے چیلنجز پیدا کر دئیے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے دنیا کی 25 بہترین یونیورسٹیوں میں سکالرشپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید برآں، وفاقی وزیر کا پاکستان ہئیومین کیپیٹل پر جائزہ رپورٹ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جدت اور جدید رحجانات سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کو فروغ دینے کے لئے ہائر ایجوکیشنل کمیشن اور ملک کی یونیورسٹیوں کو ترجیحی بنیادوں پر وسائل کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو عملی تجربہ دینے، انہیں ہنر مند بنانے اور ان کی صلاحیتوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے با اختیار اختیار نوجوان، پاکستان انوویشن فنڈ اور زرعی قرضوں کی فراہمی کے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ئے۔


وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آئی ٹی کے شعبے کے فروغ اور فری لانسنگ کے لئے وسائل اور سہولیات کی فراہمی کے ذریعے نوجوانوں اور خواتین کے لئے ملازمتوں کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ جبکہ سماجی اور معاشی سطح پر مساویانہ نظام کے قیام کے ساتھ ساتھ مسابقت کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی بحالی اور ترقی میں تمام صوبوں اور ملک میں موجود طبقات کے درمیان مساوات اور مساویانہ مواقع کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ دینے ملک بھر کے ۲۰ پسماندہ ترین اضلاع کو قومی دھارے میں لانے کے لئے ان کے لئے تعلیم، امن و امان، صحت عامہ اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں خصوصی منصوبوں کا آغاز کیا جا رہا ہے جبکہ نوجوانوں کو با اختیار بنانے اور قومی فیصلوں میں ان کی شرکت کو یقینی کے لئے با اختیار نوجوان پروگرام کے تحت نجی و سرکاری ترقیاتی منصوبوں میں 60ہزار انٹرن شپ، لیپ ٹاپ اسکیم اور زرعی قرضوں کے علاوہ نئے منصوبوں کا اجراء عمل میں لایا جائے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹ میں اضافے کے لئے صنعتی شعبہ کی بحالی ترجیح اولین رہے ہے۔جبکہ صنعتی شعبے کی بحالی کے لئے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے ساتھ ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

**